امن و سکون کی تلاش میں 43 سالہ شخص نے 53 شادیاں کر لیں

   

ریاض : سعودی شخص نے امن اور سکون کی تلاش کے لیے 43 سال کی عمر میں 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 43 سالہ ابو عبداللہ نے کئی شادیوں کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کثیر شادیوں کی وجہ ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انھیں خوش رکھ سکے۔گلف نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی، جب ان کی پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انھوں نے ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔سعودی شخص کے مطابق دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انھوں نے 43 سال میں 53 شادیاں کیں۔