ایم ایس کے چار روزہ اخلاق شو کا آغاز

   

‘والدین سے حسن سلوک ‘ کے موضوع پر طالبات کا اسٹیج پر شاندار اور پر اثر مظاہرہ
حیدرآباد۔ 16 فبروری ۔ ( پریس نوٹ ) ایم ایس کریئٹیو اسکولس کی چار روزہ سالانہ تقریب ”اخلاق شو” کاآج للت کلا تھورنم پبلک گارڈن میں آغاز ہوا۔ شو کے پہلے دن حیدرآباد کے ایم ایس کریٹیو اسکولس زون ٹو (اکبر باغ، مادنا پیٹ، مدھانی، چارمینار، مشیر آباد اور سیتا پھل منڈی) کی طالبات نے مختلف اسٹیج پروگرامز کا مظاہرہ کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پرانہوں نے درجنوں اسٹالز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان اسٹالس کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام اسٹالس کو طلباء نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں خود منصوبہ بندی کرتے ہوئے ڈیزائن سے سجایا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی وائس چیئر پرسن نزہت خان نے اسٹالس کا معائنہ کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ آج منعقدہ تقریب میں صرف لڑکیو ں اور خواتین کو ہی داخلہ کی اجازت تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اخلاق شو’’ایم ایس کے نصاب کا حصہ ہے۔ یہ ایک تھیم پر مبنی پروگرام ہے جس کے ذریعے طلبہ ہر سال نہ صرف اخلاق پر مبنی ایک اہم موضوع کے بارے میں سیکھتے ہیں بلکہ معاشرے کو پیغام بھی پہنچاتے ہیں۔ یہ پروگرام طلبہ میں اچھے آداب اور اخلاقی اقدار کو ابھارنے کے لیے ہر سال بڑے پیمانے پر شاندار طریقے سے منعقد کیا جاتا ہے۔ ”اخلاق شو” کا تھیم ہر سال تبدیل ہوتا ہے۔اس سال اخلاق شو کا تھیم ‘ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک’ ہے۔ شو کے پہلے دن ایم ایس کی طالبات نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے والدین کے ساتھ ان کے اخلاق اور حسن سلوک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دو دن پہلے ایم ایس کے طلبہ کے لئے متعلقہ اسکولس میں اخلاق ایکٹیویٹی شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبہ نے اپنے والدین کو انکے قربانیوں کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے ساتھ ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ طلبہ کو اپنے والدین کے روبرو مختلف مشاغل کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بھی موقع دیا گیاجو انہوں نے اسکول میں اپنی تعلیم کے دوران حاصل کی تھی۔ 16 نومبر کو ایم ایس کے اخلاق شو میں ایم ایس کریٹیو اسکول زون ٹو یعنی اکبر باغ، مادنا پیٹ، مدھانی، چارمینار، مشیر آباد اور سیتا پھل منڈی کے طلباء اپنے اسٹالز اور اسٹیج شوز پیش کریں گے ۔