بھارت فینانشیل انکلوژن لمٹیڈ کے گراس لون پورٹفولیو میں 45% کا اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ہندوستان کی بڑی مائیکرو فینانس کمپنی ، بھارت فینانشیل انکلوژن لمٹیڈ کی جانب سے گراس لون پورٹفولیو میں اس سال 45% اضافہ کا اعلان کیا گیا جو مالیاتی سال 2019 کے تیسرے سہ ماہی میں 16,651 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کمپنی کے کسٹمرس کی تعداد میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا جو 85.3 لاکھ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مالیاتی سال 18 کے تیسرے سہ ماہی میں یہ تعداد 66.3 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ایم آر راؤ ، سی ای او اور مینجنگ ڈائرکٹر بھارت فینانشیل انکلوژن لمٹیڈ نے کہا کہ مالیاتی سال 19 کے تیسرے سہ ماہی میں 9.2 لاکھ کسٹمرس کا اضافہ ہوا ہے ۔۔