تیونسی پائلٹ کا اسرائیل جانے سے انکار، ایمریٹس سے معطل

,

   

دبئی : امارات ایئرلائنز میں کام کرنے والے تیونسی پائلٹ نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنے سے انکار کردیا جس پر اسے نوکری سے معطل کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن ایمریٹس کے ایک تیونسی پائلٹ نے تل ابیب جانے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ایئر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پائلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جس کے بعد سوڈان اور مراقش بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔