خود کو قانون کے حوالے کروں گا: سدھو

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جس وقت سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اس وقت نوجوت سنگھ سدھو ہاتھی پر چڑھ کر مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کررہے تھے۔ فیصلہ کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کیا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے۔ یعنی سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی سزا کیلئے وہ جیل جانے کےلئے تیار ہیں۔