خوردنی تیل ہوگا سستا! انڈونیشیا نے پام آئل کے ایکسپورٹ پر سے پابندی ہٹانے کا کیا فیصلہ

   

بھارت میں پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے اسلئے کہ انڈونیشیا نے پام آئل کے ایکسپورٹ پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا ۔ یہ فیصلہ انڈونیشیائی ممبران پارلیمنٹ کے ذریعہ ایکسپورٹ پر پابندی پر سرکار کو جائزہ لینے کی اپیل کے بعد کیا گیا ہے ۔منی کنٹرول ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں نیوز ایجنسی رائٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی پابندی نہیں ہٹائی گئی تو ملک کا پام آئل پروڈکشن ٹھپ ہوسکتا ہے ۔ ملک میں اب پام آئل اسٹور کرنے کی جگہ نہیں بچی ہے ، اس لئے اب ایکسپورٹ پابندی کا تجزیہ کرنا چاہئے ۔