دس تولہ سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دس تولہ سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ریاض سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ کے مسافر سریندر نامی شخص کی کسٹمس عہدیداروں نے ایک اطلاع پر اس کی تلاشی لینے پر اس کے انڈرویر سے دس تولہ سونے کا بسکٹ برآمد ہوا جس پر سونے کو ضبط کرلیا گیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔