دولت مشترکہ کھیلوں میں نکہت زرین کو گولڈ میڈل

,

   

50کیلوگرام باکسنگ فائنل میں یکطرفہ کامیابی ۔ دختر تلنگانہ کا ایک اور شاندار کارنامہ
حیدرآباد 7 اگسٹ ( سیاست نیوز ) برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے اتھیلیٹس مسلسل میڈلس جیت رہے ہیں۔ آج ان گیمس کے دسویں روز بھی ہندوستان نے باکسنگ میں تین گولڈ میڈلس جیتے ہیں جن میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی باکسر نکہت زرین نے بھی 50 کیلو گرام زمرہ میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ فائنل مقابلہ میں انہوں نے ناردرن آئی لینڈ کی کارلی میک نال کو 0-5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا ۔یہ مقابلہ ابتداء ہی سے یکطرفہ دکھائی دے رہے تھا اور نکہت زرین نے اپنی مقابل باکسر کو سنبھلنے کا موقع دئے بغیر ان پر پئے در پئے حملے کئے اور شاندار کامیابی درج کی ۔ ہندوستان کی اسٹار باکسر اور اپنے زمرہ میں موجودہ ورلڈ چمپئن نکہت زرین نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی باکسر سوانا الفیا کو بھی شکست دی تھی ۔ دولت مشترکہ گیمس میں نکہت زرین کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے ۔ باکسنگ میں ہندوستان کو نیتو گھنگھاس کو 48 کیلوگرام کے زمرہ میں اور امیت پنگھل کو 51 کیلوگرام زمرہ میں بھی گولڈ میڈل حاصل ہوئے تھے ۔

چیف منسٹر کے سی آر کا نکہت زرین کو فون ‘ گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
حیدرآباد/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کامن ویلتھ گیمس ویمنس باکسنگ میں تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کو گولڈ میڈل پر مسرت کا اظہار کیا۔ نکہت زرین کے شاندار مظاہرہ پر چیف منسٹر نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نکہت کی کامیابی سے تلنگانہ کی اسپورٹس صلاحیتوں کا پھر ایک مرتبہ عالمی سطح پر مظاہرہ ہوا اور نکہت نے اس منوایا ہے۔ چیف منسٹر نے نکہت سے فون پر بات کی اور مبارکباد پیش دی ۔ ر