شمالی تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں میںاوسط سے شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد7:اگست (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے 8اور9اگست کو تلنگانہ کے شمالی اضلاع کیلئے آرینج و ریڈ الرٹ جاری کیا ۔آرینج الرٹ شدید ترین بارش کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ ریڈالرٹ شدید بارش کی نشاندہی کرتا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی مغرب خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔اضلاع بشمول کومرم بھیم آصف آباد، منچریال ، نظام آباد، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں اورسدی پیٹ کے لئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے ۔عادل آباد، نرمل، جگتیال، راجناسرسلہ، کریم نگر، پداپلی اور کاماریڈی اضلاع کیلئے ایلوالرٹ جاری کیاگیا ۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں بھی ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔