نئی دہلی: شیو سینا بمقابلہ شیو سینا معاملے میں سوال یہ ہے کہ اصل شیو سینا کون ہے؟ ادھو ٹھاکرے صحیح ہیں یا ایکناتھ شندے؟ سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے بعد کل اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نو روز تک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے ادھو ٹھاکرے دھڑے، ایکناتھ شنڈے دھڑے اور گورنر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس مکیش آر شاہ، جسٹس کرشنا مراری، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سماعت کی۔