میرا سر شرم سے جھک گیا: سنئیر سیاسی رہنما کپل سبل نے عدلیہ کی حالت پر دیا بیان

   

نئی دہلی: عدلیہ کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے اتوار کو کہا کہ ادارے کے کچھ ارکان نے ہمیں مایوس کیا ہے اور جو کچھ ماضی قریب میں ہوا ہے میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے انہوں نے پی ٹی آئی بھاشا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں سپریم کورٹ کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی اور جس طرح اس کی تشریح کی گئی ہے، بدقسمتی سے متاثر ہوئی ہے، وہ جگہ نہیں ملی، جس کی آئینی طور پر اجازت ہے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اداروں کا گلا گھونٹ کر عملی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے سبل نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف کانگریس مکت بھارت نہیں بلکہ اپوزیشن مکت بھارت چاہتی ہے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے جانے پر، سبل نے کہا کہ زیادہ تشویشناک مسئلہ یہ ہے کہ عدلیہ کے کچھ ارکان نے ہمیں مایوس کیا ہے۔