میں ہالی ووڈ کیوں جاؤں :شاہ رخ خان

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی وجہ سے کافی چرچے میں ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ فلم پٹھان کے علاوہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بارے میں بھی شاہ رخ خان کے چرچے بہت ہیں۔ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی بات کہہ دی۔ جس کے بعد کنگ خان ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ شاہ رخ خان کے اس بیان پر اب پرینکا چوپڑا نے ردعمل دیا ہے۔ جس کے بعد بی ٹاؤن (بالی ووڈ) میں کافی چرچا ہے۔ شاہ رخ خان سے ہالی ووڈ جانے پر سوال کئے گئے ہیں۔ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا کہ میں ہالی ووڈکیوں جاؤں، میں یہاں آرام سے ہوں۔ شاہ رخ خان کے اس جواب پر جب پرینکا چوپڑا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آرام دہ میرے لیے بورنگ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں مغرور نہیں ہوں بلکہ پراعتماد ہوں۔ انہوں یہ بھی کہا ہے کہ میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے۔ میں نے اپنا وقت غیر ضروری طور پر ضائع نہیں کیا۔ پرینکا چوپڑا کے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے حوالے سے معاملہ گرم ہوگیا ہے۔