نظام کالج میں آج میگا جاب فیر

   

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) نظام کالج، حیدرآباد میں مختلف کارپوریٹ اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے 30 مئی پیر کو بڑے پیمانہ پر ایک پلیسمنٹ ڈرائیو منعقد کیا جائے گا۔ کالج پرنسپل پروفیسر بی بھیما نے بیروزگار نوجوانوں کو اس جاب فیر سے فائدہ اُٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ یو جی، پی جی، بی ای یا بی ٹیک کوالیفکیشنس کے ساتھ بیروزگار طلبہ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق جاب کاک تجربہ رکھنے والے بھی اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس جاب میلہ میں تقریباً 3,500 جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے 30 کمپنیاں بشمول بی پی او، آئی ٹی، سافٹ ویر، ریٹیل، ایف ایم سی جی اور بی ایف ایس آئی شرکت کریں گے۔