نمائش میں زندہ طلسمات اسٹال پر لکی ڈرا

   

سرینو کو پانچ لاکھ، سنگیتا کو 3لاکھ اور احمد کو دو لاکھ کے انعامات
حیدرآباد۔ 16؍فروری۔ ( پریس نوٹ ) ۔ حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش میں زندہ طلسمات اسٹال پر خریداری پر جاری کئے گئے کوپن کی قرعہ اندازی 15؍فروری کی شب عمل میں آئی۔ مسٹر جے سرینو کوپن نمبر18343 کو پانچ لاکھ روپئے کا بمپر پرائز حاصل ہوا۔ سنگیتا شرما کوپن نمبر23265کو دوسرا انعام تین لاکھ روپئے، محمد احمد کوپن نمبر28980 کو تیسراانعام دو لاکھ روپئے حاصل ہوا۔ جبکہ 10ترغیبی انعامات کے طور پر اسمارٹ ایل ای ڈی ٹی وی دیئے گئے۔ خوش نصیب انعام یافتگان کے نام یہ ہیں: محمدنواز کوپن نمبر30885، نداء النساء کوپن نمبر20519، محمد افضل کوپن نمبر30612، No nameکوپن نمبر13899، عائشہ صدیقہ کوپن نمبر16212، بی ارچنا ریڈی کوپن نمبر26910، ذکیہ پروین کوپن نمبر21847، عفان کوپن نمبر28650، محمد سراج کوپن نمبر29002 اور محمد شعیب کوپن نمبر24660۔ ویکلی ڈرا غلام محمدکوپن نمبر30305 کو ہونڈا اکٹیوا اور ڈیلی ڈرا سید احمد وحید کوپن نمبر30624 کو گولڈ کائن ملی۔ نمائش کے سکریٹری سائی ناتھ دیاکر شاستری اور خازن بی پی چکرورتی نے قرعہ اندازی کی رسم انجام دی۔ ا س موقع پر جناب اویس الدین فاروقی، جناب سعد فاروقی، محمداکبر موجود تھے۔ جناب ذیشان حیدر نے کاروائی چلائی۔ زندہ طلسمات اسٹال پر آخری لمحات میں خریداروں کا غیر معمولی ہجوم دیکھا گیا۔ ہر سال بمپر پرائزلکی ڈرا زندہ طلسمات کی روایت رہی ہے۔