نماز جنازہ کی فضیلت اور اسکی اہمیت حدیث کی روشنی میں

   

اسلام ایسا مذہب جس نے اپنے ماننے والوں بہت احسانات سے نوازا ہے، بعض اعمال ایسے ہیں اگر اسے انسانی نظر سے دیکھا جائے تو بہت معمولی نظر آئیں گے، مگر اس کا اجر اللہ کے پاس بہت بڑا ہوتا ہے۔

ذیل میں نماز جنازہ کے متعلق ایک حدیث کا مفہوم بیان کیا گیا ہے،اسکو پڑھے گا اس کی اہمیت سے واقف ہو جائے گا۔

جو کسی جنازہ کے ساتھ اس وقت تک شریک رہے جب تک اس پر نماز نہ پڑھی جائے اس کے لئے ایک قیراط کا اجر ہے اور جو تدفین تک شریک رہے اس کے لئے دو قیراط کا اجر ہے۔

آگے حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیاگیا کہ قیراط کس کو کہتے ہیں؟ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ دو بڑے پہاڑ ،بخاری شریف کی ایک اور حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ قیراط سے مراد احد پہاڑ ہے، یعنی اس عمل پر اللہ اجر عظیم سے نوازے گا۔

کسی مسلمان کی وفات پر اس کے جنازہ میں شرکت ہم سب کو اپنی موت اور آخرت کی زندگی یاد دکاتی ہے جس کی وجہ سے عمل صالح کی طرف دل زیادہ راغب ہوتا ہے

یہی فائدہ کیا کچھ کم تھا اس پر مستزاد اتنا بڑے اجر کا وعدہ ، یہ ارحم الراحمین کی اپنے بندوں سے محبت کی دلیل نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے ہمیں بھی اس رحیم سے محبت کا ثبوت ہر چھوٹے بڑے گناہ کو ترک کر کے دینا ہے ۔(مائدۃ الحدیث وال سے)

وفقنا الله لما يحب ويرضى