پولیس نے مرکز نظام الدین کی چابیاں حوالے کردیئے

,

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے بعد آج دہلی پولیس نے نظام الدین تبلیغی مرکز کی چابی مولانا سعد کے حوالے کردی۔گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملہ پر سخت موقف اختیار کیا اور دہلی پولیس کو جلد سے جلد مرکز کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کرنے حکم دیا تھا۔مارچ 2020 سے نظام الدین میں و اقع تبلیغی جماعت کے مرکز پر لگاتار پابندیوں سے متعلق دہلی پولیس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے پیر کو پولیس کو حکم دیا کہ وہ مرکز نظام الدین کی چابیاں مولانا سعد کے حوالے کرے۔ مئی میں ہائی کورٹ نے مسجد انتظامیہ کو مارچ 2020 کے بعد پہلی بار رمضان کے مہینے کے بعد عوام کو داخلے کی اجازت دی تھی۔ یہ چھوٹ صرف نماز کی ادائیگی تک محدود تھی، تاہم متصلہ مدرسہ اور ہاسٹل بدستور بند و مقفل رہے۔