ڈوبنے والے بچے کی نعش مگرمچھ نے واپس کر دی

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے قصبے موارا جاوا کے افراد ایک بڑے مگرمچھ کی پیٹھ پر پہلے سے ڈوب جانے والے ایک بچے کی نعش کو لے جانے کی صورتحال کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بچے کے ڈوبنے کے بعد اہل خانہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے تھے۔ 4 سالہ محمد زیاد وجایا کی نعش کو انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کالمنتان میں دریائے ماہاکام سے نکالا گیا۔ انڈونیشیا کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’’ ٹی وی ون‘‘ کے مطابق ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں ایک مگرمچھ کو ایک چھوٹے بچے کی نعش کو اپنی پیٹھ پر دریا کے کنارے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مکینوں اور متاثرہ خاندان کی جانب سے بچے کی نعش دیکھنے کے بعد مگرمچھ فوری طور پر ندی میں غائب ہو گیا۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور مکینوں نے نعش کو فوری طور پر نکال کر زمین پر منتقل کر دیا۔بچے کی نعش کو کامیابی کے ساتھ زمین پر پہنچایا گیا تو اس پر کوئی زخم نہیں تھا۔