Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ،س8452ساتذہ کے تقررات کے لیے محکمہ فینانس سے منظوری-

،س8452ساتذہ کے تقررات کے لیے محکمہ فینانس سے منظوری-

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو تفصیلات کی فراہمی ، ماضی کے دس اضلاع کی بنیاد پر تقررات کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ فینانس نے 8452 ٹیچرس کا تقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تمام تفصیلات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو پہونچا دی گئی ۔ عنقریب ڈی ایس سی کے لیے اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ ماضی کے 10 اضلاع کی اساس پر تقررات کیے جائیں گے ۔ کافی دن سے اساتذہ کے تقررات کا انتظار کرنے والوں کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے ۔ سرکاری پنچایت راج اسکولس میں 8452 ٹیچرس کے جائیدادوں پر تقررات کرنے کی محکمہ فینانس نے منظوری دے دی ہے ۔ ان جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے ان جائیدادوں پر تقررات کے لیے تعلیمی اہلیت اور روسٹرس کی تفصیلات پیش کرنے کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ حال ہی میں ریزیڈنشیل اسکولس ٹیچرس کے تقررات کے لیے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی اہلیت پر تنازعہ پیدا ہوا تھا جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے عہدیدار احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔ ( این سی ٹی ای ) کے قواعد کے تحت ہی ڈی ایس سی امیدواروں کی تعلیمی اہلیت کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اندرون دو تین یوم میں محکمہ تعلیم سے تمام تفصیلات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن تک پہونچ جائیں گے ۔ امید کی جارہی ہے کہ ہفتہ 10 دن میں تقررات کے لیے اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے ۔ ٹیچرس کی ان جائیدادوں پر 31 اضلاع کو بنیاد بناکر تقررات نہیں کئے جائیں گے بلکہ ماضی کے 10 اضلاع کی اساس پر تقررات کئے جائیں گے ۔ محکمہ قانون کی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل سے بھی اس مسئلہ پر بات چیت کی جارہی ہے ۔ اضلاع کی تنظیم جدید سے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں ٹیچرس کی زیادہ اور کئی اضلاع میں کم مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔ بالخصوص دیہی اضلاع میں زیادہ مخلوعہ جائیدادیں ہیں بہ نسبت شہری اضلاع کے ۔ اربن اضلاع کے بیروزگار نوجوانوں نے وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری سے ملاقات کرتے ہوئے 10 اضلاع کے اساس پر تقررات کرنے کی اپیل کی ہے ۔ صدارتی حکمنامہ اور بیروزگار نوجوانوں کی اپیل کا جائزہ لینے کے بعد حکومت متحدہ اضلاع کی بنیاد پر تقررات کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے 10 اضلاع کو ہی بنیاد بناکر جملہ 31 اضلاع کی مخلوعہ جائیدادوں اور روسٹرس پوائنٹس کی تفصیلات رپورٹ کی شکل میں حکومت کو روانہ کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT