Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ، ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح

، ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح

گیانا۔/5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سہ ملکی کرکٹ سیریزکے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے سنیل نارائن کی تباہ کن باولنگ اور کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور اس کی ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ سنیل نارائن نے اپنے کیریئر کی بہترین باولنگ کی انہوں نے چھ کھلاڑی آوٹ کئے۔ پوری ٹیم188رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ جواب میں ایک موقع پر ویسٹ انڈیزکی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔76رنز پر اس کے چار کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے جس کے بعد کمان پولارڈ نے سنبھال لی۔ انہوں نے 67رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف چھ وکٹوں پر 48.1اوورز میں حاصل کر لیا۔ نارائن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سہ ملکی سیریز میں دوسرا میچ 5جون کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT