Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ء 2016 کی دس بدترین ملازمتیں

ء 2016 کی دس بدترین ملازمتیں

کرائسٹ چرچ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اگر ہم اس طریقہ کار کو سمجھنے کی کوشش کریں جس سے ماحولیات (جذباتی، جسمانی اور جتنے گھنٹے کام کیا) کا تجزیہ کیا جاتا ہے آمدنی (ترقی کے امکانات، تنخواہ)، ذمہ داری (روزگار میں اضافہ، آمدنی میں اضافہ کا امکان اور بیروزگاری) اور دیگر گیارہ ایسے پہلو جو انسانی جسم پر کام کے دوران تھکن کا باعث بنتے ہیں، طویل تجزیہ کے بعد یہ کہا جاسکتا ہیکہ آج کے اس دور میں روئے زمین پر جو سب سے اچھی ملازمت ہے وہ ہے ڈیٹا سائنسداں کی۔ ریکروٹمنٹ ویب سائیٹ CareerCast نے مندرجہ ذیل تفصیلات پیش کی ہیں اور شاید آپ کیلئے یہ کوئی خوشگوار بات نہیں ہوگی اگر اپ ان میں سے کسی پیشہ سے وابستہ ہیں جو 2016ء کی 10 بدترین ملازمتیں ہیں۔ (1) نیوز پیپر رپورٹر (2) لاگر  (3) براڈ کاسٹر (4) ڈسک جاکی (5) درج فہرست فوجی اہلکار (6) پیسٹ کنٹرول ورکر (7) ریئیل سیلز پرسن (8) ایڈورٹائزنگ سیلز پرسن (9) ٹیکسی ڈرائیور (10) فائر فائٹر

TOPPOPULARRECENT