Friday , April 20 2018
Home / دنیا / ء 2020کے صدارتی انتخابات کیلئے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا : جوبیڈن

ء 2020کے صدارتی انتخابات کیلئے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا : جوبیڈن

واشنگٹن ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی نائب صدر جوبیڈن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2020ء میں منعقد شدنی امریکی صدارتی انتخابات میں ان کا حصہ لینا غیریقینی ہے۔ تاہم انہوں نے ایک بات کی وضاحت کردی کہ وہ وائیٹ ہاؤس میں نئی نسل سے تعلق رکھنے والے کسی ڈیموکریٹک امیدوار کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کام وہ پہلے بھی انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہیکہ 1988ء اور 2008ء میں جوبیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے اہم امیدوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال تو اب بہت دور ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اب کی بار میں ایسا کچھ کرسکوں گا کیونکہ میرے لئے یہ بات غیرمناسب معلوم ہوتی ہے۔ اسٹاپ چیاٹ کے گڈلک امریکہ نامی پروگرام میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اس انٹرویو کو امریکہ میں منگل کے روز نشر کیا جائے گا۔ جاریہ سال جنوری میں نائب صدر کی حیثیت سے اپنی میعاد کی تکمیل کے بعد بیڈن کا یہ پہلا انٹرویو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2020ء میں کوئی اہم شخصیت صدارتی انتخابی میدان میں آگے نہیں آتی ہے تو اس صورت میں وہ ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے تیار ہیں حالانکہ میں نے اب تک کسی کا بھی نام نہیں لیا ہے۔ میں نے کوئی فنڈریزنگ نہیں کی ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں کسی سے کوئی اہم بات ہوئی ہے لیکن ’’ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا‘‘ کے مصداق 2020ء صدارتی انتخابات تو بہرحال منعقد ہوں گے۔ 74 سالہ بیڈن 2016ء کے صدارتی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرچکے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا تھا کیونکہ مئی 2015ء میں ان کے بیٹے کی کینسر کی وجہ سے ہوئی موت نے انہیں بیحد رنجیدہ کردیا تھا۔ انہوں نے ’’پرامس می ڈیڈ‘’ نامی ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جو ان کی زندگی کے اہم واقعات کا احاطہ کرتی ہے جن میں ان کے جوان بیٹے کی المناک موت بھی شامل ہے۔ مذکورہ کتاب کی اجرائی جاریہ ہفتہ ہونے والی ہے۔ کتاب کو پروموٹ کرنے کیلئے بیڈن ایک ماہ کے طویل دورہ کا بھی آغاز کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT