Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ء2019 الیکشن میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی

ء2019 الیکشن میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی

مرکز و ریاستوں میں اقتدار کا حصول، آنند بھاسکر کانگریس ایم پی کا بیان
حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی سال 2019 ء میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں نہ صرف مختلف ریاستوں بلکہ قومی سطح پر بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی اور اس طرح مرکز و ریاستوں میں اقتدار حاصل کرے گی۔ سینئر قائد و رکن پارلیمان کانگریس پارٹی مسٹر آر آنند بھاسکر نے اس بات کا ادعا کیا اور کہاچونکہ ملک بھر میں عوام نے دیگر پارٹیوں کو کامیاب بناکر برسر اقتدار لاکر آزما چکے ہیں اور دیگر کوئی پارٹیاں بھی ملک میں بہتر حکومت عوام کو فراہم نہیں کرسکیں جس کے پیش نظر ہی نہ صرف ملک بھر میں بلکہ ریاست تلنگانہ میں بھی عوام نے کانگریس پارٹی کو دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا تہیہ کرچکے ہیں۔ انھوں نے پارٹی قائدین و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکن ہی پارٹی کے لئے حقیقی طاقت ہوتے ہیں اور اپنی اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کا مکمل تحفظ کرتے ہیں لہذا پارٹی کارکنوں اور عوام کو اس کے ذریعہ سال 2019 ء میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور قومی و ریاستی سطحوں پر بھی کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کرے گی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں نے آنند بھاسکر کو زبردست تہنیت پیش کی اور ایم پی فنڈ سے ترقیاتی کاموں کے لئے رقومات منظور کرنے کی پرزور خواہش کی۔ منڈل کانگریس پارٹی صدر محترمہ شیخ عائشہ بیگم، شیخ افضل ، ٹی رام مورتی، جی رامچندرم، جی آنند راؤ ، کے اپا راؤ، ایس وینکٹ کوٹا ریڈی، پی نرسمہا راؤ، بھاسکر ریڈی، جی ناگا بھوشن را، اوما مہیشور ریڈی، این منوہر، ایم راجو اور ایم مہیش کے علاوہ دیگر قائدین کانگریس پارٹی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT