Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آؤٹر رنگ روڈ کو طویل مدت کیلئے لیز پر دینے کی تجویز

آؤٹر رنگ روڈ کو طویل مدت کیلئے لیز پر دینے کی تجویز

ایچ ایم ڈی کا اجلاس ، 12 کمپنیوں کی شرکت ، بین الاقوامی سطح پر ٹنڈرس کی طلبی
حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ کو طویل عرصہ تک لیز پر دینے کے لئے ایچ ایم ڈی اے نے اقدامات تیز کردئیے ہے ۔ 158 کلو میٹر کی وسعت رکھنے والے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹول چارجس کی وصولی اور اس کی دیکھ بھال کو مکمل طور پر خانگیانے کیلئے انٹرنیشنل سطح پر مارکیٹنگ کی جارہی ہے ۔ تقریباً 6696 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ آؤٹر رنگ روڈ ملکی سطح پر کافی اہمیت و شہرت پانے والے پراجکٹوں میں شامل ہے ۔ اور ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداران کا خیال ہے کہ ایسے اہم پراجکٹ کو مکمل طور پر طویل عرصہ کیلئے خانگیانہ کی صورت میں ہونے والی آمدنی سے دیگر ترقیاتی پراجکٹس کا آغاز کیا جاسکتا ہے اور طویل مدتی لیز کے اصول و ضوابط مرتب کرنے کیلئے لاسالور کریس نامی کمپنیوں کو مشاورت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ نہ صرف نیشنل کمپنیز بلکہ انٹرنیشنل کمپنیز کو آؤٹر رنگ روڈ پراجکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے ایچ ایم ڈی اے نے ایک اجلاس منعقد کیا اور عہدیداران کے مطابق عالمی سطح پر بنیادی سہولیات کیلئے بھاری سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی نشاندہی کرکے اس اجلاس میں کمپنی کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور اس اجلاس میں ایسی 12 کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس اجلاس میں ایچ ایم ڈی اے کے کمشنر چرنجیولو نے نمائندوں کو آؤٹر رنگ روڈ پراجکٹس کے اصل مقصد اور اس کے اطراف و اکناف میں قائم کئے جانے والے دیگر پراجکٹس اور ان پراجکٹس کی وجہ سے ٹرافک میں ہونے والے اضافے وغیرہ سے واقف کرواتے ہوئے مزید کہا کہ 185 کیلو میٹر طویل او آر آر کی دونوں جانب فی الحال ایک کلو میٹر پر گروتھ جاری ہے اور مستقبل قریب میں مزید وسعت دیتے ہوئے دو کیلو میٹر تک ترقیاتی اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں او آر آر کی دوسری جانب لاجسٹک بارکس ، ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب اور کمپنیز کے قیام کی وجہ سے ٹریفک میں ہونے والے اضافہ سے بھی آگاہ کیا ۔ عہدیداران نے کہا کہ عالمی سطح کی کمپنیز کے ساتھ مارکیٹنگ کا مسئلہ حل ہونے کے بعد درخواستیں داخل کرنے والی کمپنیز کی شارٹ لسٹ تیار کرکے اپریل میں بولی لگائی جائے گی اور عہدیداران 25 برس تک لیز پر دے کر 2500 کروڑ یکمشت رقم حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور یہ تمام اقدامات ماہ نومبر تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT