Friday , December 15 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں… زمین کتنی پرانی ہے؟

آؤ معلومات حاصل کریں… زمین کتنی پرانی ہے؟

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زمین کوئی 460 کروڑ سال پہلے وجود میں آئی حالانکہ اس وقت اس کے بننے کا عمل دیکھنے والا کوئی نہیں تھا۔ ان کا خیال ہے کہ چاند بھی اسی وقت بنا ہوگا۔ تقریباً 20 کروڑ سال قبل صرف ایک عظیم ترین براعظم تھا جسے Panga-a کہا جاتا تھا۔ تقریباً 18 کروڑ سال قبل عظیم ترین براعظم Panga-a ٹوٹنے کا عمل شروع ہوا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین میں ایک بہت بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور زمین کا بڑا حصہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے لگا جنھیں اب براعظم کہتے ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ٹکڑے ایک دوسرے سے دور ہٹتے گئے۔ حتیٰ کہ یہ موجودہ جگہ پر پہنچ گئے۔ براعظم آج بھی آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے دور ہٹ رہے ہیں۔ شمالی امریکی اور یورپ 4 سنٹی میٹر فی سال کے حساب سے ایک دوسرے سے دور ہورہے ہیں۔ یہ لمبائی آپ کے ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر بنتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT