Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئرلینڈ کی جانب سے 11 چھکے اور فاتح ٹیم نے 19 چھکے مارے

آئرلینڈ کی جانب سے 11 چھکے اور فاتح ٹیم نے 19 چھکے مارے

سیل ہٹ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریکارڈ 30 چھکوں والے مقابلہ میں نیدرلینڈس میں 13.5 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کرتے ہوئے نہ صرف آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ 37 گیندیں قبل مطلوبہ نشانہ حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 10 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈس کو کامیابی کی

سیل ہٹ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریکارڈ 30 چھکوں والے مقابلہ میں نیدرلینڈس میں 13.5 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کرتے ہوئے نہ صرف آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ 37 گیندیں قبل مطلوبہ نشانہ حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 10 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈس کو کامیابی کیلئے 190 رنز کا نشانہ دیا تھا اور اسے سوپر10 مرحلہ میں رسائی کیلئے 190 رنز کا نشانہ 14.2 اوورس میں حاصل کرنا تھا لیکن اس نے یہ نشانہ 13.5 اوورس میں 21 چھکوں کی برق رفتار بیٹنگ کے ذریعہ حاصل کرلیا۔

نیدرلینڈس کی کامیابی میں اوپنر مائیبورگ نے 23 گیندوں میں 4 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 63 رنز، ٹام کوپر نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 اور وکٹ کیپر بیٹسمین باریس نے 22 گیندوں میں 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 40 رنز اسکور کئے۔ کپتان بورین نے مائیبورگ کے ہمراہ ابتدائی 6 اوورس میں پہلی وکٹ کیلئے 91 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ قبل ازیں آئرلینڈ نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کئے جس میں پوئنٹر نے 38 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 57 رنز جبکہ برق رفتار بیٹنگ کیلئے مشہور کیون اوبرین نے محض 16 گیندوں میں 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز اسکور کئے۔

علاوہ ازیں کپتان پورٹر فیلڈ نے 32 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کئے۔ نیدرلینڈس کی کامیابی عالمی ریکارڈ کامیابی بھی ثابت ہوئی جیسا کہ 13.5 اوورس میں یہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا اعظم ترین اسکور ہے کیونکہ اس سے قبل 2009ء میں انگلینڈ کے خلاف سنچورین میں جنوبی افریقہ نے 175 رنز اسکور کئے تھے۔ علاوہ ازیں مین آف دی میچ مائیبورگ نے اپنی نصف سنچری صرف 17 گیندوں میں مکمل کی جوکہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تیسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ نیدرلینڈس نے سوپر10 میں شامل ہوتے ہوئے سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف انتباہ کا نقارہ بجا دیا ہے کیونکہ اس گروپ کا افتتاحی مقابلہ ہفتہ کو چٹگانگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ نیدرلینڈس سوپر10 کا اپنا افتتاحی مقابلہ 24 مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT