Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی : گلا ارونا

آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی : گلا ارونا

عملی سیاست میں برقرار رہنے کا عزم ، متحدہ آندھرا پردیش کی سابقہ وزیر کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی سابق وزیر و رکن پولیٹ بیورو تلگو دیشم پارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی ۔ لیکن عملی سیاست میں برقرار ضرور رہیں گی ۔ تروپتی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شریمتی گلا ارونا نے کہا کہ ان کے حلقہ اسمبلی چندرا گیری سے مقابلہ کرنے کے لیے کئی امیدوار خواہش مند ہیں لیکن اس حلقہ اسمبلی چندرا گیری کے لیے قومی صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ہی کسی موزوں امیدوار کا انتخاب کر کے پارٹی ٹکٹ دیں گے اور جس امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا اس امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ممکنہ کوشش کریں گے ۔ شریمتی جی ارونا نے مزید کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جن توقعات و اعتماد کے ساتھ انہیں تلگو دیشم پارٹی کا رکن پولیٹ بیورو نامزد کیا ہے ان توقعات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرنے کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں پارٹی کے پولیٹ بیورو میں موقع فراہم کرنے پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT