Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / آئندہ ایک ہفتہ معمول سے زیادہ گرم راتوں کی پیش قیاسی

آئندہ ایک ہفتہ معمول سے زیادہ گرم راتوں کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رات کا درجہ حرارت آئندہ ہفتہ بھی معمول سے زیادہ ہوگا ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہیکہ مہاراشٹرا میں ودربھا، تلنگانہ، رائلسیما کے بعض علاقوں، مشرقی و مغربی راجستھان، دہلی اور پنجاب، ہریانہ، اوڈیشہ، دریائے گنگا کا مغربی بنگال کا میدانی علاقہ آئندہ ہفتہ بھی گرمی کی لہرکا شکار رہے گا۔ ہندوستان کے بیشتر حصے رات کے وقت معمول سے زیادہ گرم ہوں گے۔ شمال مغربی ہند میں یہ صورتحال 12 تا 21 اپریل برقرار رہے گی۔ کئی مقامات پر 40 درجہ سلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT