Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ تین سال کے دوران 12000 میگا واٹ برقی کی پیداوار کا منصوبہ

آئندہ تین سال کے دوران 12000 میگا واٹ برقی کی پیداوار کا منصوبہ

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں فی الوقت برقی کٹوتی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو واقف کروانے کی ضلع کلکٹروں کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضروری ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی قلت کو دور کرنے کیلئے آئندہ تین سال کے دوران 12ہزار میگاواٹ برقی پیداوار

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں فی الوقت برقی کٹوتی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو واقف کروانے کی ضلع کلکٹروں کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضروری ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی قلت کو دور کرنے کیلئے آئندہ تین سال کے دوران 12ہزار میگاواٹ برقی پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے ضلع و دیہی سطح پر عوام کو واقف کروانے کا ضلع عہدیداروں بشمول ضلع کلکٹران ریاست تلنگانہ کو مشورہ دیا، اور اعلان کیا کہ حکومت تلنگانہ آئندہ تین سال میں برقی پیداواری صلاحیت میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو فاضل برقی موقف رکھنے والی ریاست میں تبدیل کردکھایا جائے گا اور تب ایک لمحہ کیلئے بھی برقی سربراہی منقطع نہیں ہوگی بلکہ 24گھنٹے ہر شعبہ کیلئے برقی سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے ریاست کی تیز رفتار ترقی کو ثابت کیا جائے گا۔

چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ہر گھر کو نل کے ذریعہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے مرتب کردہ ’ واٹر گرڈ‘ کے کاموں کا بھی وقتاً فوقتاً تمام ضلع کلکٹرس تفصیلی جائزہ لیں گے اور واٹرگرڈ کاموں کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ حکومت کو روانہ کرنے کی چیف منسٹر نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے درج فہرست اقوام و قبائل، پسماندہ و اقلیتی طبقات کی لڑکیوں کی شادیوں کیلئے مرتب کردہ اسکیمات کلیان لکشمی و شادی مبارک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکیمات پر عمل آوری کے ذریعہ کامیاب بنانے کی مکمل ذمہ داری ضلع کلکٹروں پر ہی عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اسکیمات کے استفادہ کنندگان کیلئے کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہونے اور مشکلات پیش نہ آنے کیلئے آسان رہنمایانہ خطوط مرتب کرکے بہت ہی جلد ان رہنمایانہ خطوط کو تمام ضلع کلکٹروں کو روانہ کئے جائیں گے تاکہ اس سے بخوبی واقفیت حاصل ہوسکے اور زیادہ سے زیادہ ان اسکیمات سے بھرپور فائدہ حاصل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT