Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ تین ماہ تک بہتر مہورت نہ ہونے پر تلنگانہ میں 23تا25نومبرایک لاکھ شادیاں

آئندہ تین ماہ تک بہتر مہورت نہ ہونے پر تلنگانہ میں 23تا25نومبرایک لاکھ شادیاں

حیدرآباد۔22؍نومبر(یو این آئی) ریاست تلنگانہ میں اس ماہ کی 23سے 25 تواریخ تک بڑے پیمانہ پرشادیاں انجام پائیں گی۔آئندہ تین ماہ تک کوئی بہتر مہورت نہ ہونے کے سبب کل سے آئندہ تین دنوں تک تقریباً ایک لاکھ شادیاں انجام پائیں گی جس کے لئے پہلے ہی بڑے پیمانہ پرشادی خانوں کی بکنگ کرلی گئی ہے ۔اس طرح آئندہ تین دنوں تک بڑے پیمانہ پرشادیوں کے سبب پھول ، پروہت ، فوٹو گرافرس، ویڈیو گرافرس،روشنیوں کا انتظام کرنے والے کی مانگ میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔اننت رام شرما نامی پروہت نے کہا کہ بہتر مہورت کے سبب اتنے بڑ ے پیمانہ پر شادیاں دوسری مرتبہ ہونے جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 28نومبر سے آئندہ سال 10فروری تک شادیوں یا پھر کوئی بھی مقدس تقریب کے لئے کوئی بہتر مہورت نہیں ہے ۔آئندہ سال مارچ میں ہی بہتر مہورت ہونے کے سبب لوگ شادیاں کرنے میں عجلت کر رہے ہیں اور کئی شادی خانوں کی پہلے ہی سے بکنگ کر لی گئی ہے ۔ساتھ ہی پھولوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT