Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ‘ محکمہ موسمیات

آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ‘ محکمہ موسمیات

حیدرآباد3 فبروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میںموسم سرد ہے اور اقل ترین درجہ حرارت 12.8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گذشتہ دو دن کے دوران در جہ حرارت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت یکم فبروری کو ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ چھ برسوں میں سب سے کم تھا ۔ ماہرین نے مشرق اور شمال مشرق سے تلنگانہ کی سمت چلنے والی سرد ہواوں کو اس کی وجہ قرار دیا ہے ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دنوں میںاقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس سے عوام کو سردی سے راحت ملے گی ۔ ریاستی محکمہ موسمیات کے ترجمان ناگا رتنم نے بتایا کہ درجہ حرارت میں آئندہ دو تا تین دن میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ عادل آباد میں درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کا اضافہ ہوگا اور یہ سات تا آٹھ ڈگری سلسئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ اسی طرح کھمم اور میدک میں اقل ترین درجہ حرارت 11 ڈگری سلسئیس اور 13 ڈگری سلسئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں بھی درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کا اضافہ ہوگا ۔ آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT