Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئندہ سات برسوں میں ہندوستانی فٹبال میں بہتری : جان ابراہم

آئندہ سات برسوں میں ہندوستانی فٹبال میں بہتری : جان ابراہم

گوہاٹی 16 نومبر ( پریس نوٹ ) انڈین سوپر لیگ فٹبال میں ناتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی کے شریک مالک جان ابراہم نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سات برسوں میں انٹرنیشنل فٹبال میں ہندوستانی فٹبال کی رینکنگ میں بہتری آئیگی اور وہ 100 کے اندر آجائیگی ۔ فی الحال ہندوستان کو عالمی سطح پر فٹبال میں 159 واں رینک حاصل ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار ابراہم نے کہا ک

گوہاٹی 16 نومبر ( پریس نوٹ ) انڈین سوپر لیگ فٹبال میں ناتھ ایسٹ یونائیٹیڈ ایف سی کے شریک مالک جان ابراہم نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سات برسوں میں انٹرنیشنل فٹبال میں ہندوستانی فٹبال کی رینکنگ میں بہتری آئیگی اور وہ 100 کے اندر آجائیگی ۔ فی الحال ہندوستان کو عالمی سطح پر فٹبال میں 159 واں رینک حاصل ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار ابراہم نے کہا کہ انڈین سوپر لیگ ہندوستان میں فٹبال کھلاڑیوں کے فروغ میں بحیثیت مجموعی اہم رول ادا کریگی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں آئندہ سات سال ہندوستانی فٹبال میں بہتری کیلئے اہم ہونگے ۔ ان کا یہ احساس ہے کہ اب جو کچھ بھی ہندوستان کی رینکنگ ہے اس میں بہتری پیدا ہوگی اور وہ 100 کے اندر آجائیگی ۔ ہندوستانی فٹبال کو فی الحال عالمی سطح پر 159 واں رینک حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال میں ہندوستان کے فٹبال کھلاڑیوں کے معیار میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT