Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / آئندہ سال اوباما نیوکلیئر سیکوریٹی چوٹی اجلاس کے میزبان

آئندہ سال اوباما نیوکلیئر سیکوریٹی چوٹی اجلاس کے میزبان

واشنگٹن ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما آئندہ سال مارچ اور اپریل میں نیوکلیئر سیکوریٹی پر چوتھے اور آخری چوٹی اجلاس کی میزبانی کریں گے جہاں توقع ہیکہ قدآور عالمی قائدین بشمول وزیراعظم ہند نریندر مودی شرکت کریں گے۔ 31 مارچ اور یکم ؍ اپریل کو دو روزہ چوٹی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے یہ بات بتائی۔
جاپان : سینڈائی نیوکلیئر پلانٹ کا احیاء
ٹوکیو ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے نئے حفاظتی ضابطوں کے تحت سینڈائی نیوکلیئر ری ایکٹر پھر سے شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ 2011 میں فوکوشیما کے نیوکلیئر پلانٹ میں ہونے والے حادثے کے بعد نئے حفاظتی ضوابط بنائے گئے تھے اور جاپان کے تمام نیوکلیئر ری ایکٹروں کو رفتہ رفتہ بند کردیا گیا تھا۔کیوشو الیکٹرک پاور نے کہا ہے کہ نئی سخت جانچ پڑتال کے بعد اب وہ اپنا نمبر ایک ری ایکٹر سینڈائی پلانٹ منگل کی صبح سے از سر نو شروع کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT