Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئندہ سال ایشیاء ایمرجنگ کپ : نجم سیٹھی

آئندہ سال ایشیاء ایمرجنگ کپ : نجم سیٹھی

بشمول ہند ،سری لنکا و بنگلہ دیش آٹھ ٹیموں کی شرکت
لاہور:/29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئرز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم میں میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آج تاریخی موقع ہے، سماتھی پالا کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 9 سال پہلے جو سانحہ ہوا اسے بھلا دینا چاہیے، دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کیلیے محفوظ ملک ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئرز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا کی ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ چھٹی ٹیم کا انتخاب کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ میچز ایک سے زیادہ گراؤنڈز پر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT