Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ سال جنوری تک گجویل تک ٹرین

آئندہ سال جنوری تک گجویل تک ٹرین

جنگی خطوط پر کام مکمل کرنے کا مشورہ : ٹی ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 9 فبروری (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی تلنگانہ ہریش راؤ نے آئندہ سال جنوری تک چیف منسٹر کے اسمبلی حلقہ گجویل تک ٹرین چلانے منوہرآباد، کتہ پلی ریلوے کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ آج منسٹرس کوارٹرس میں جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے ونود کمار یادو نے ہریش راؤ سے ملاقات کی۔ ریلوے لائن، ریلوے اسٹیشن کی تعمیرات کے علاوہ دوسرے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ونود کمار یادو نے آئندہ سال تک گجویل تک ٹرین چلانے سے اتفاق کرتے ہوئے ریلوے کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ریلوے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ منوہرآباد، کتہ پلی کے راستے پر زیرالتواء حصول اراضیات کے عمل کو پورا کرنے پر زور دیا۔ توپران منڈل کے پرکی بنڈا ریزور فاریسٹ کے حدود میں حصول اراضیات کیلئے جو رکاوٹیں تھی وہ دور ہوجانے سے واقف کرایا۔ میدک اور اکناپیٹ کے درمیان حصول اراضیات کے کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریلوے لائن کے کام چیف منسٹر کے سی آر کے تیار کردہ پالیسی کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔ رامائم پلی کے قریب روڈ اوور برج، گجویل کے پاس اراولی اور اریولی تعمیر کرنے کی سرگرمیوں سے ریلوے عہدیداروں نے واقف کروایا۔ ریلوے جنرل منیجر ونود کمار یادو نے بتایا کہ منوہرآباد۔ کتہ پلی کے مابین ریلوے لائن بچھانے کیلئے حصول اراضیات کے کام تقریباً مکمل ہوگئے ہیں۔ ککنور پلی، دو دیڈا کے علاوہ دوسرے مقامات پر حصول اراضیات کے کام زیرالتواء ہونے کا دعویٰ کیا۔ ہریش راؤ نے ضلع سدی پیٹ اور شہر سدی پیٹ میں تعمیری و ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ریلوے عہدیداروں سے خواہش کی۔ سدی پیٹ اور گجویل ریلوے اسٹیشن کی عالیشان عمارتیں عمدہ سہولتوں کے ساتھ تعمیر کرنے کی اپیل کی۔ میدک، اکناپیٹ اور منوہرآباد کے راستوں پر ریلوے لائن کی تنصیب اور دوسری تعمیری سرگرمیوں کا بھی ہریش راؤ نے جائزہ لیا۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ منوہرآباد، گجویل کے درمیان تعمیری کاموں میں تیزی پیدا ہوگئی ہے۔ فیس II کے تحت گجویل، سدی پیٹ کے کام بھی انجام دیئے جارہے ہیں۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی ریلوے کے چیف انجینئر کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT