Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ سال جولائی سے میٹرو ریل کا آغاز

آئندہ سال جولائی سے میٹرو ریل کا آغاز

حیدرآباد۔/16ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں آئندہ سال ماہ جولائی تک میٹرو ریل کے چلنے کا آغاز ہوجائے گا۔ جبکہ تین کاریڈارس میں جاری میٹرو ریل کے 55فیصد کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 45فیصد کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ میں الاٹمنٹ کی تبدیلی پر بہت جلد رپورٹ حاصل ہوگی اور تبدیل ہونے والے الاٹمنٹ کے مطابق کاموں کو انجام دیتے ہوئے مقررہ مدت میں میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الاٹمنٹ تبدیلی سے متعلق وصول ہونے والی رپورٹ کے بعد نئے مرتب کئے جانے والے میٹرو ریل پراجکٹ الاٹمنٹ لائین کی تعمیر پر عائد ہونے والے زائد مصارف خود حکومت برداشت کرنے کیلئے تیار ہے اور حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر انتہائی عصری و فنی اعتبار سے انجام دی جارہی ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ کاموں میں سرعت پیدا کی جارہی ہے ۔
تاکہ مقررہ مدت میں تعمیری کاموں کی تکمیل عمل میں لائی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT