Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آئندہ سال راہول کو بہترین تحفہ دینے چیف منسٹر کرناٹک کا تیقن

آئندہ سال راہول کو بہترین تحفہ دینے چیف منسٹر کرناٹک کا تیقن

گلبرگہ ۔20دسمبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹرکرناٹک مسٹر سدرامیا نے یادگیر میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس شک کا اظہار کیا ہے کہ گجرات اور ہما چل پردیش اسمبلی انتخابات میںای وی ایم مشینوں کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ بلاری ضلع کو روانگی سے قبل پیر کے دن انھوںنے کہا کہ گجرات میںبی جے پی حکومت سے عوام کی بیزارگی اورکانگریس کی لہرکے باوجود بی جے پی گجرات انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس طرح انھیں شک ہے کہ ضرور ای وی ایم مشینوںکے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کئی ایک ترقی یافتہ ممالک انتخابات کے موقع پر پھر سے روایتی انداز کی بیالیٹ پیپر والی ووٹنگ کروانے کی طرف مائل ہوئے ہیں ۔ چیف منسٹر سدرامیا نے کہا کہ اگرچیکہ وہ بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن ان کا یقین ہے کہ مسٹر مودی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوچکی ہے۔ اگر بی جے پی کو مقبولیت حاصل ہوتی وہ دونوں ریاستوںمیںنہایت آسانی کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیتی۔ دونوںریاستوں میںمسٹر مودی اور امیت شاہ کی کی مسلسل دوروں کے باوجود کانگریس کا فیصدی ووٹ بڑھ کر ملا ہے۔ اس موقع پر چیف منسٹر سدرامیا نے کہاکہ وہ کانگریس کے نئے صدر راہو ل گاندھی کو آنے والے دنوں میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ذریعہ سے نہایت یادگار تحفہ دیں گے۔ انھوںنے اس یقین کا اظہار کیا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہونا یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کیلئے جنتا دل سیکولر کا تعاون لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس بار جنتا دل سیکولر اتنی نشستیںبھی حاصل نہیں کرسکے گی جتنی اس نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT