Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / آئندہ سال نئے نمائش مرکز کا افتتاح

آئندہ سال نئے نمائش مرکز کا افتتاح

دوحہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ دوحہ نمائش و کنونشن سنٹر جس میں دنیا کے سب سے بڑے ہال ہوں گے، امکان ہے کہ عوام کے لئے آئندہ سال کے اوائل میں کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے بموجب مرکز کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور جاریہ سال کے اواخر میں اسے حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ کنونشن سنٹر کی ایک پُرکشش خصوصیت اس کا زبردست کھلا علاقہ ہے جہ

دوحہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ دوحہ نمائش و کنونشن سنٹر جس میں دنیا کے سب سے بڑے ہال ہوں گے، امکان ہے کہ عوام کے لئے آئندہ سال کے اوائل میں کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے بموجب مرکز کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور جاریہ سال کے اواخر میں اسے حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ کنونشن سنٹر کی ایک پُرکشش خصوصیت اس کا زبردست کھلا علاقہ ہے جہاں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ اس مرکز میں پانچ بڑے ہالس ہیں جن میں کوئی ستون نہیں ہے۔ جملہ رقبہ 32 ہزار مربع فیٹ ہے۔ ان ہالوں میں بیک وقت ساڑھے تین ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ پانچ ہزار گاڑیاں کھڑا کرنے کا انتظام ہے اور ایک ہال میں تقاریب منعقد کی جاسکتی ہیں جس کا رقبہ 90 ہزار مربع میٹر ہے۔ نمائش مرکز توقع ہے کہ ایک اہم علاقائی اور بین الاقوامی مرکز ہوگا جہاں مختلف قسم کی نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ یہ مرکز دوحہ کے مغربی ساحل پر قائم کیا جارہا ہے اور زیر زمین سرنگ سے اسے دوحہ سے مربوط کیا جائے گا۔ گراؤنڈ فلور مکمل ہوچکا ہے، سیکنڈ فلور پر 5 ہالس اور 22 کمرے کانفرنسوں کے لئے مناسب ہوں گے۔ باورچی خانہ میں 3000 مہمانوں کا کھانا پکانے کی گنجائش ہے۔ اس کا ڈیزائن 2006ء میں بن چکا تھا اور تعمیر 2007ء میں شروع ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT