Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / آئندہ سال پانچ کروڑ روزگار پیدا کرنے کا منصوبہ

آئندہ سال پانچ کروڑ روزگار پیدا کرنے کا منصوبہ

ناگپور۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر گھریلو، چھوٹی اور متوسط صنعتیں گری راج سنگھ نے آج کہا کہ آئندہ سال ملک میں روزگار کے 5 کروڑ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کثیر آبادی کے سبب روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکے تھے۔ وہ یہاں اپنی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایس سی و ایس ٹی ہب اسٹیٹ کے زیرعنوان قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ روزگار محض سرکاری ملازمتوں کو ہی نہیں کہا جاسکتا بلکہ چھوٹی یونٹوں اور قرض فراہمی اسکیمات کے ساتھ شروع کئے جانے والے کاموں کو بھی روزگار ہی کہا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT