Thursday , January 24 2019

آئندہ عام انتخابات کیلئے پاکستان کی سنی پارٹیوں کے وفاق کا قیام

لاہور ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی مذہبی اور سیاسی پارٹیوں نے جو سنی فرقہ سے تعلق رکھتی ہیں، 2018ء کے عام انتخابات ایک وفاق کے پرچم تلے لڑنے کیلئے اپنا ایک اتحاد قائم کرلیا۔ سابق مرکزی وزیر برائے مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی حامد سعید کاظمی کو نظام مصطفی عظیم اتحاد کا عارضی صدر منتخب کردیا گیا۔ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اتحاد کا انتخابی منشور اور دستور تیار کرے گی۔ اتحاد کی رکن پارٹیوں کا ایک اجلاس 20 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں انتخابی منشور کو قطعیت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT