Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / آئندہ لوک سبھا الیکشن سے قبل کوئی مہا گٹھ بندھن نہیں بنے گا: سیتا رام یچوری

آئندہ لوک سبھا الیکشن سے قبل کوئی مہا گٹھ بندھن نہیں بنے گا: سیتا رام یچوری

نئی دہلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل قومی سطح پر اپوزیشن پارٹیوں کا عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) بنائے جانے کے امکانات کی تردید کی۔ یچوری نے کہا کہ اس طرح کا اتحاد لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔سیتا رام یچوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میرا یہ خیال ہیکہ ہندوستان میں انتخابات سے قبل کوئی بھی مہا گٹھ بندھن بننا ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارا ملک تغیر ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی آپ ویسا ہی دیکھیں گے، جیسا 1996 میں دیکھنے کو ملا تھا، جب مشترکہ مورچہ نے حکومت بنائی تھی اور 2004 میں جب یوپی اے کی پہلی حکومت بنی تھی۔یچوری نے کہا کہ ملک کے لوگ مرکز کے عوام مخالف حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن متبادل سیکولر اور جمہوری حکومت لوک سبھا انتخابات کے بعد ہی بن سکتی ہے۔ سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری نے کہا کہ علاقائی سیکولر جماعتیں بھی عام انتخابات کے بعد متحد ہوں گی حالانکہ انہوں نے متبادل سیکولر مورچہ کا نام نہیں لیا۔انہوں نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کمیونسٹ متبادل سیکولر مورچہ کا حصہ بنیں گے تو انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت دی تھی۔
باندرہ کرلا کامپلکس علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے حکام نے دو ہزار کروڑ کے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT