Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / آئندہ مالی سال شرح ترقی 7.3فیصدمتوقع

آئندہ مالی سال شرح ترقی 7.3فیصدمتوقع

نئی دہلی ۔ 15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی معیشت توقع ہے کہ آئندہ مالی سال 7.3فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی اور اس رفتار میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور مالی سال 2019-20ء کے دوران یہ 7.5فیصد ہوجائے گی ۔ عالمی ادارہ پچ کے بموجب انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور جی ایس ٹی کے آغاز کی وجہ سے ہونے والے اثرات کے اختتام کے بعد شرح ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ اپنے عالمی ‘ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ میں امریکہ کے ادارہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہندوستانی معیشت 6.5فیصد شرح ترقی جاریہ مالی سال حاصل کرلے گی جو مرکزی اعداد و شمار کے دفتر کے سرکاری تخمینہ 6.6فیصد سے کم ہے ۔ سرکاری ادعا کے بموجب ہندوستانی معیشت مالیتی سال 2016-17ء میں 7.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرچکی ہے ۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ توقع ہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر شرح ترقی میں انحطاط کے بعد اس میں دوبارہ اضافہ ہوگا ۔ یوروزون ‘ امریکہ اور چین امکان ہے کہ 2018ء میں اعلیٰ تر شرح ترقی کا رجحان رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT