Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ مانسون معمول کے مطابق ہوسکتا ہے

آئندہ مانسون معمول کے مطابق ہوسکتا ہے

معمول سے زیادہ بارش بھی ممکن : اسکائی میٹ کی پیش قیاسی
حیدرآباد 25 مارچ ( سیاست نیوز ) ذیلی براعظم ہند میں آئندہ مانسون معمول کے مطابق ہوسکتا یا پھر معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ اسکائی میٹ کی پیش قیاسی میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ پیش قیاسی میںت اہمیہ واضح کیا گیا کہ جو ڈاٹا ماہ مارچ میں دستیاب ہے وہ قابل بھروسہ نہیں ہے اور ماہ اپریل میں جو ڈاٹا دستیاب ہوگا و ہ زیادہ قابل بھروسہ ہوگا ۔ اسکائی میٹ کے بموجب جو حالات گذشتہ دو سال کے دوران تھے جن کی وجہ سے بارش میں کمی دیکھی گئی تھی اب وہ کمزور ہو رہے ہیں۔ ان حالات سے بارش کی جو کمی ہونی تھی وہ ہو گئی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں 2015 میں خشک سالی جیسی صورتحال رہی اور بارش بھی کافی کم ہوئی ہے ۔ موجودہ موسمی حالات کی جو پیش قیاسی ہے وہ اطمینان بخش کہی جاسکتی ہے ۔ گذشتہ پندرہ دن میں خاص طور پر یہ اشارے ملے ہیں کہ حالات معمول کے مطابق رہینگے ۔ بارش میں کمی کے حالات وسط 2016 تک ختم ہو جائینگے ۔ اس صورتحال میں آئندہ مانسون میں بارش معمول کے مطابق ہوگی یا معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ اسکائی میٹ نے تاہم کہا کہ مارچ کا ڈاٹا قابل بھروسہ نہیں ہے اور ماہ اپریل میں جو ڈاٹا دستیاب ہوگا وہ زیادہ قابل بھروسہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT