آئندہ ماہ تاریخ کا بڑا اجتماع ہوگا : عمران

اسلام آباد، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استعفے تک دھرنا ختم نہیں ہو گا، 30 نومبر کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، طاہر القادری کے بعد کپتان کے بھی چلے جانے کی بھول ہورہی ہے ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ چودھری افتخار بھی دھاندلی میں ملوث تھے، الیکشن میں ت

اسلام آباد، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استعفے تک دھرنا ختم نہیں ہو گا، 30 نومبر کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، طاہر القادری کے بعد کپتان کے بھی چلے جانے کی بھول ہورہی ہے ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ چودھری افتخار بھی دھاندلی میں ملوث تھے، الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، دھاندلی کو روکنا نجم سیٹھی کا کام تھا، لیکن کیا اُن کی قیمت پی سی بی کے چیئرمین کی تھی۔ انہون نے کہا کہ جسٹس افتخار چودھری اور جسٹس رمدے نے مجھے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے، ہم نوٹسوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ایاز صادق کب تک حکم امتناعی کے پیچھے چھپتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (این) نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، ہم عوام کو لوٹنے والوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آئے ہیں، ہم سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں۔ نواز شریف کے استعفے تک واپس نہیں جائیں گے، ’’یہ سمجھتے ہیں کہ طاہر القادری کی طرح میں بھی یہاں سے چلا جاؤں گا، ایسا نہیں ہو گا، 30 نومبر کے دھرنے میں انسانوں کا سمندر ہو گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT