آئندہ ماہ تلنگانہ کے اضلاع میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

جی ایچ ایم سی میں بہتر مظاہرہ کی مساعی، ڈاکٹر کے کیشو راؤ قومی جنرل سکریٹری ٹی آر ایس کا بیان

جی ایچ ایم سی میں بہتر مظاہرہ کی مساعی، ڈاکٹر کے کیشو راؤ قومی جنرل سکریٹری ٹی آر ایس کا بیان
حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشور اؤ نے بتایا کہ فبروری کے دوسرے ہفتہ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد مختلف ترقیاتی و فلاحی اسکیمات پر توجہ کے باعث پارٹی کے استحکام پر توجہ نہیں دی جاسکی تاہم صدر پارٹی چندر شیکھر راؤ نے اب پارٹی کے تنظیمی اُمور پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بنیادی سطح پر پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے نہ صرف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی بلکہ رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے حصول کے بعد عوام میں پارٹی کے حق میں تائید میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ چیف منسٹر مجوزہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں پارٹی کے بہتر مظاہرہ کو یقینی بنانے کیلئے حیدرآباد کے وزراء اور پارٹی قائدین کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں۔ کیشوراؤ نے بتایا کہ بہت جلد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائدین اور اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں ہر اسمبلی حلقہ کیلئے 25ہزار عام کارکن اور 5ہزار سرگرم کارکنوں کے انتخاب کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ کیشو راؤ نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے بعد 27اپریل کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں سے عوام کو واقف کرایا جائے گا۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 4وزراء اور سینئر قائدین کا عنقریب اجلاس ہوگا جس میں حکمت عملی طئے کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT