Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ ماہ تمام اقلیتی کمیشنس کا قومی کنونشن

آئندہ ماہ تمام اقلیتی کمیشنس کا قومی کنونشن

اقلیتی طبقہ کے موضوعات پر تبادلہ خیال، عابد رسول خاں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 جون (آئی این این) ملک کی تمام ریاستوں کے اقلیتی کمیشنس کے صدورنشین و ارکان ایک قومی کنونشن میں ملاقات کریں گے تاکہ ملک میں اقلیتی طبقہ کے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدرنشین اے پی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خاں نے کہا کہ قومی کنونشن کا آئندہ ماہ بنگلور میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس کنونشن میں تقریباً 500 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ (عابد رسول خاں) آئندہ ہفتہ چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا سے ملاقات کرتے ہوئے کنونشن کے ایجنڈہ اور دیگر تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کنونشن میں وزیر اعلیٰ کو مدعو کرنے کی تجویز ہے۔ عابد رسول خان نے کہا کہ اس کنونشن کے دوران مختلف موضوعات جیسے متعلقہ ریاستوں میں اقلیتی کمیشنس کے احکامات پر عمل آوری، انسداد فرقہ وارانہ فسادات بل اور وزیراعظم کا نیا پندرہ نکاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کنونشن میں ریٹائرڈ ججس اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ قبل ازیں صدرنشین اے پی اقلیتی کمیشن اور ارکان نے ان کے ہم منصب صدرنشین کرناٹک اقلیتی کمیشن بلقیس بانو و دیگر نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT