Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ ماہ سے بس اسٹیشنوں پر بسلیری پانی کی فروخت

آئندہ ماہ سے بس اسٹیشنوں پر بسلیری پانی کی فروخت

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دسمبر سے سارے تلنگانہ میں بس اسٹیشنوں پر مسافرین کو بسلیری منرل واٹر دستیاب ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا بسلیری کے ساتھ معاہدہ طئے ہوگیا ۔ جس کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام 360 بسوں اسٹیشنوں پر محفوظ پینے کا پانی سربراہ ہوگا ۔ منرل واٹر کی ایک لیٹر اور نصف لیٹر کی بوتلیں مہیا ہوں گی ۔ بیس لیٹر کے پیاکٹس بھی دستیاب رہیں گے ۔ بس اسٹیشنوں پر اس کی فروخت کا انتظام رہے گا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر جی وی رمنا راؤ نے کہا کہ ہمارا مقصد مسافرین کو محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT