Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ ماہ وجئے واڑہ میں اسمبلی سطح کا کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس

آئندہ ماہ وجئے واڑہ میں اسمبلی سطح کا کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس

وشاکھاپٹنم کے طرز پر وجئے واڑہ میں صاف صفائی کے اقدامات ، این لوکیش کا خطاب
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش وشاکھاپٹنم کے خطوط پر وجئے واڑہ کو صاف ستھرا و ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنے کے اقدامات کرے گی ۔آج وجئے واڑہ میں واقع کینینی بھون میں پارلیمنٹ امور کے انچارج وزیر مسٹر این لوکیش کی صدارت میں وجئے واڑہ پارلیمنٹری پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں توقع کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں وجئے واڑہ پارلیمانی حدود میں پائے جانے والے عوامی منتخبہ نمائندوں (ارکان اسمبلی وغیرہ) اور پارٹی کے قائدین بھی شریک ہونے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماہ نومبر میں وجئے واڑہ لوک سبھا حلقہ کے حدودکے ماباقی حلقہ جات اسمبلی کی سطح کا کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس طلب کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں اجلاس میں شریک پارٹی قائدین کو مسٹر این لوکیش نے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ اس سلسلہ میں درکار رقومات جاری کرنے کیلئے حکومت تیار ہے ۔ اس اجلاس میں بتایا جاتا ہے کہ راشن کے ساتھ بعض دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کرنے کا عوام کی جانب سے کئے جانے والے مطالبہ سے قائدین نے مسٹر لوکیش کو واقف کروایا ۔ وزیر موصوف نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے کیروسین ، شکر نہ دیئے جانے کے پیش نظر ریاست میں پائے جانے والے حالات سے مرکزی حکومت کو واقف کروانے کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد عوام کو اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر این لوکیش نے عوام کو درپیش مسائل کے تعلق سے قائدین سے پوچھ کر واقفیت حاصل کی اور اس بات کا تیقن دیا کہ حکومت عوام کو درپیش مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کرے ۔

TOPPOPULARRECENT