Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئندہ مقابلوں میں بھی مثبت کرکٹ کھیلیں گے : سیمنس

آئندہ مقابلوں میں بھی مثبت کرکٹ کھیلیں گے : سیمنس

موہالی ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کنگس الیون پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کو تنہا کامیابی دلوانے کے علاوہ پلے آف میں رسائی کے امکانات کو پھر جگانے والے اوپنر لینڈل سیمنس نے کہا کہ اس مقابلے کے نتیجے کے بعد وہ آئندہ کھیلے جانے والے مقابلوں میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ سیمنس کو جب کہا گیا کہ ان کی ٹیم ہنوز پلے آف کی دوڑ میں موجود ہے اور آئندہ مقابلوں میں ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی تو اس پر جواب دیتے ہوئے ممبئی انڈینس کے اوپنر نے کہا کہ مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلی جائے گی کیونکہ اسی حکمت عملی کے ذریعہ ہم نے 157 رنز کے نشانہ کو بہ آسانی حاصل کرلیا ۔ گزشتہ رات سیمنس نے 61 گیندوں میں 100 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینس کی 7 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ۔ 29 سالہ سیمنس نے کہا کہ ٹیم کو آئندہ دو مقابلوں میں اپنا فطری کھیل کھیلنا ہوگا تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT