Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / آئندہ وزیراعظم کے انتخاب میں دلتوں کا اہم رول

آئندہ وزیراعظم کے انتخاب میں دلتوں کا اہم رول

این ڈی اے پر برہم نوجوان راہول گاندھی کو وزیراعظم بنائیں گے : نتن راوت
نئی دہلی ۔ 8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ایک سینئر دلت لیڈر نتن راوت نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت سے برہم دلت ایک سال بعد ملک کے نئے وزیراعظم کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے اور اس جلیل القدر عہدہ کیلئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی حمایت کریں گے ۔ کانگریس کے شعبہ پسماندہ طبقات کے نئے تقررشدہ صدرنشین نتن راوت نے کہا کہ دلت نوجوان اب غیر بی جے پی / این ڈی اے سے ہٹ کر ایک بہتر و مثبت مستقبل کیلئے راہول گاندھی کی قیادت کی طرف راغب ہوں گے ۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر راوت نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس حالیہ دعویٰ کو مسترد کردیا ‘ ان کی حکومت نے دلت رہنما بی آر امبیڈکر کا ایسا احترام کی ہے کہ ماضی میں کوئی بھی حکومت اس طرح بے پناہ احترام نہیں کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت پر دلت بالخصوص نوجوان کافی برہم ہیں جنہیں تعلیم اور روزگار کے موقعوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔ کانگریس کے دور اقتدار میں ایسا کبھی نہیں کیا گیا تھا ۔ چنانچہ آئندہ وزیراعظم کے فیصلہ میں دلت نوجوان رول ادا کریں گے ‘۔ راوت نے کہا کہ 2014ء کے انتخابات میں دلتوں کیلئے محفوظ 84 کے منجملہ اکثر نشستوں پر بی جے پی امیدواروں کو کامیابی ملی تھی جبکہ کانگریس بمشکل تین چار نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی تھی لیکن 2019ء میں کانگریس ان حلقوں سے بھاری کامیابی حاصل کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT