Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں گرج چمک کا امکان

آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں گرج چمک کا امکان

حیدرآباد ۔10 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج خبردار کیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی آنھدرا کے اضلاع سریکاکلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھا پٹنم اور مشرقی گوداوری میں کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ رائلسیما میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کرنول ‘ اننت پور ‘ چتور اور کڑپہ اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں کچھ مقامات پر گرج چمک اور بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا کے علاوہ رائلسیما میں بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ اننت پور اور کرنول میں بھی اتنا ہی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں شام یا رات کے وقت گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 36 اور اقل ترین 23 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT